لبنان میں قائم سیکیورٹی بفر زون میں اسرائیلی فوج ’جب تک ضروری ہوا موجود رہے گی،پریس کانفرنس
تل ابیب (الفجر آن لائن)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان اور شام کے زیرِ قبضہ علاقوں میں بدستور موجود رہے گی اور ان علاقوں سے انخلاء کے لیے کئی مدت مقرر نہیں کی گی ۔نیتن یاہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان میں قائم سیکیورٹی بفر زون میں اسرائیلی فوج ’جب تک ضروری ہوا‘ موجود رہے گی۔
اسرائیل اس وقت لبنان کے تقریباً 570 مربع کلو میٹر علاقے پر قابض ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ایک مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں جس میں لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل ایران سے منسلک گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور اپنی سلامتی کے لیے ضروری اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان، شام اور غزہ میں قائم سیکیورٹی زونز میں غیر معینہ مدت تک موجود رہے گی اور کسی بھی دباو کے باوجود لبنان سے انخلاء نہیں کیا جائےگا۔
