جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمٰن کامیاب قرار گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب
گلگت (الفجرآن لائن)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق جی بی اے 15 چلاس میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر 5962 ووٹ لے کر، جی بی اے 17 میں پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 8954 ووٹ لے کر جب کہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمٰن6081 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جی بی اے 15 چلاس میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر،جی بی اے 17 میں پیپلز پارٹی کے محمد نسیم۔
4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں انور علی، اسد شفیق، محمد دل پذیر اور امان علی شامل ہیں۔
