کوئٹہ (الفجرآن لائن) سوراب کے علاقے میں این 25 قومی شاہراہ پر پل کے قریب دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب میں قومی شاہراہ پر پل کے قریب دھماکہ ہوا ۔جس سے پل کو معمولی نقصان پہنچا
سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ہر قسم کی ٹریفک روک دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی آمدو رفت بحال کردی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
