مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا بلال اور ابراہیم جاں بحق ۔
سوات(الفجرآن لائن)چار باغ کے علاقے میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے فٹ پاتھ پر بیٹھے مزدوروں کو کچل دیا ۔
جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق مزدروں کی شناخت بلال اور ابراھیم کے نام سے ہوئی ہے۔
