کراچی (الفجرآن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سوہائے علی ابڑو کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصے سے یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کے اور ان کے شوہر شہزار محمد کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
تاہم اداکارہ نے ان تمام خبروں کی تردید اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کر دی ہے۔
حالیہ پوسٹ میں اداکارہ نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں جن میں یہ تینوں ایک خوش و خرم خاندان کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے شوہر کو ’بہترین والد‘ اور ایک ’خاص انسان‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
