س1800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرح 156 فیصد سے کم کرکے 74 فیصد، 1500 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 57 فیصد مقرر
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی حکومت نے فنانس بل کے تحت مختلف کیٹیگریز کی درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں نمایاں کمی کردی ۔
ی 1800سی سی گاڑیوں پر مجموعی ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرح 156 فیصد کم کرکے 74 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ 1500 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر یہ شرح 91 فیصد سے کم کرکے 57 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 1000 سے 1500 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس 76 فیصد سے کم کرکے 52 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ 850 سی سی گاڑیوں پر یہ شرح 66 فیصد سے کم کرکے 42 فیصد تک لائی جا رہی ہے۔
جبکہ دوسری جانب فنانس بل میں نئی آٹو پالیسی کے تحت 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہ کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے
