امریکہ (الفجرآن لائن) امریکی سینیٹ نے 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 1973 کے ‘وار پاورز ایکٹ’ کے تحت منظور ہونے والی اس قرارداد کی حمایت میں چار ریپبلکن سینیٹرز نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جسے امریکی تاریخ میں انتظامیہ کے جنگی اختیارات پر ایک بڑا قانونی معرکہ قرار دیا جا رہا ہے
