مری پولیس کی کارروائی، خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتارساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے
مری(الفجرآن لائن)تھانہ مری پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم ایم ریاض کو گرفتار کر لیا،جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 351/26 بجرم دفعہ 376(ii) کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مری بلا کر ریاض اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مری پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی،ایس ایچ او محمد اویس اکرم کی نگرانی میں ٹی ایس آئی بلال ذاکر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا،جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
