فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر سپوت شہادت، چار اہلکار زخمی،پاکستان کا بدلہ لینے کا اعلان
سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا،صدر
کراچی، اسلام آباد(الفجرآن لائن)بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کا کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر حملہ بنادیا گیا، رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے گئے،
تین خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتارہوئے، گرفتار خارجی افغان شہری ہے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر سپوت شہادت ہوئے، جب کہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔ پاکستان نے اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف،وزیر داخلہ محسن نقوی،چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی قوم کے پختہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے
۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا، حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم، ان کے مذموم عزائم کو رینجرز کے چوکس اور بروقت جواب سے ناکام بنا دیا گیا اور تین خارجیوں کو ہلاک اور ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی خارجی ایک افغان شہری ہے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر سپوت شہادت ہوئے، جب کہ چار اہلکار زخمی ہوئے، علاقے میں کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جا ری ہیں
، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم ملک کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے
