CDA tells Islamabad High Court that no building named Bari Imam House exists in its official records.
بری امام ہاؤس عمارت کو قبضے کی جگہ پر قرار دیتے ہوئے اپنا جواب ہائیکورٹ میں دا خل کرا دیا
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے بری امام ہاؤس عمارت کو قبضے کی جگہ پر قرار دیتے ہوئے اپنا جواب ہائیکورٹ میں دا خل کرا دیا۔ اسلام آباد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک متفرق درخواست کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا
جس میں کہا گیا کہ بری امام ہاؤس نامی کوئی عمارت ہمارے سرکاری ریکارڈ پرموجود نہیں ہے اور نورپور شاہان کی زمین سی ڈی اے ماضی میں ایکوائری کرچکا اور اس جگہ کی ادائیگی بھی مالکان کو کرچکا ہے۔ سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ حضرت بری امام دربار کی جگہ الگ نمبروں کے ساتھ سرکاری ریکارڈ میں درج ہے، بری امام ہاؤس نامی عمارت کاحضرت بری امام دربارکی جگہ سے کوئی تعلق نہیں، محض بری امام ہاؤس کانام دینے یا اسے مزارسے منسلک کرنے سے درخواست گزار کو اس زمین کا قانونی حق حاصل نہیں ہوتا۔

