Four people, including a mother and her six-year-old daughter, sustained burn injuries in a gas explosion in Quetta.
کوئٹہ (الفجرآن لائن) ارباب کرم خان روڈ پر گیس دھماکے کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر مری اسٹریٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

