جنڈالہ چیک پوسٹ کے قریب واقعے میں کانسٹیبل ہمایوں خورشید زخمی ہوا، 8 گھنٹے تک یرغمال رہنے کے بعد بازیاب
راولاکوٹ (الفجرآن لائن) راولاکوٹ کے علاقے جنڈالہ چیک پوسٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کانسٹیبل ہمایوں خورشید مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بن گئے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل ہمایوں
خورشید چھٹی گزارنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں 50 سے زائد افراد نے روک لیا۔ اہلکار کے مطابق انہیں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بعض مسلح افراد نے ان سے زبردستی بیان لینے اور حساس نوعیت کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔متاثرہ اہلکار کا کہنا ہے کہ انہیں کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا اور بعد ازاں چیک پوسٹ کے قریب چھوڑ دیا گیا۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کرنے اور ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے اقدامات کیے جا رہے
