آزاد جموں وکشمیرکی باشعورعوام اورتاجروں نے اشتعال انگیز ٹولے کے عزائم کو مکمل طورپرمسترد کردیا
مظفرآباد(الفجرآن لائن)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں وکشمیر کے سرغنہ کی تاجروں کو کھلے عام دھمکیاں آزاد جموں وکشمیرکی باشعورعوام اورتاجروں نے اشتعال انگیز ٹولے کے عزائم کو مکمل طورپرمسترد کردیاکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصرآزاد جموں و کشمیرمیں تاجروں کو دھمکیاں دینے لگے۔کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرغنہ عمر نظیر ہڑتال کے دوران دکانیں کھولنے والوں میں غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے لگا۔
آزاد جموں و کشمیر میں شرپسند سرغنہ عمر نذیر نے تاجروں کودھمکاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرمیں دکانیں کھولنے والوں کوہمیشہ غدارکے نام سے یاد رکھا جائے گابتایا جائے گا کہ یہ غدار کی دکان ہے، یہ سہولت کار کی دکان ہے،
باغ میں ایک بیکری والے نے دکان کھولی تھی پھر اسے بیکری بیچ کر بھاگنا پڑا تھا،ماہرین کے مطابق حقیقت میں یہ کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ ہی ہیں جو غریب دکانداروں کے دشمن بن چکے ہیں عوام نے ان کی دکانیں بند کرنے کی اپیل کو مسترد کیا اب یہ دھمکیوں کے ذریعے ہڑتال اور دکانیں بند کرانا چاہتے ہیں، ماہرینآزاد جموں و کشمیر میں دکانیں کھولنے والے پرامن تاجروں کو دھمکیاں دینا شرپسند عناصر کی شدید بوکھلاہٹ اور معاشی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
