![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/maryam-kisan-package-1.jpg)
سالانہ 300ارب روپے کے قرضے دیں گے،ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا، مریم نواز
لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا ،سالانہ 300ارب روپے کے قرضے دیئے جائینگے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا آغاز کر دیاگیا ہے جس سے پانچ لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے قرضے دیئے جائینگے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا اور اس سے کھاد، بیج اور دیگر اشیا خرید سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔