کوئٹہ(الفجرآن لائن) گرین اور پنک بس سروس کے مسافروں کے لیے شاندار خوشخبری، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی نگرانی میں گرین اور پنک بس سروس کے مسافروں کی سہولت کے لیے جدید کیوب () ایپ لانچ کر دی گئی ہے۔ اس جدید ایپ کے ذریعے مسافر اب اپنی بس کی لائیو لوکیشن اپنے موبائل فون پر باآسانی دیکھ سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ بس اس وقت کہاں موجود ہے، متعلقہ اسٹاپ تک پہنچنے میں کتنا وقت باقی ہے، اور ایک بس اور دوسری بس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے۔اس سہولت سے غیر ضروری انتظار کا خاتمہ ہوگا، مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا، جبکہ سفر پہلے سے زیادہ آسان، محفوظ اور منظم بن جائے گا۔ یہ اقدام بلوچستان حکومت کی جانب سے شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ عوامی سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایپ لنک درج ذیل ہے
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.Mohib.QUBE

