کوئٹہ(الفجرآن لائن) پٹیل باغ، ایدھی سینٹر اسٹریٹ میں ڈاکٹر سید محمد احمد کے اندھے قتل کے مقدمہ میں سیریس کراہمز انوسٹی گیشن ٹیم کوئٹہ نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عبدالوکيل کو گرفتار کر لیا۔
مورخہ 13 جولائی 2026 کو ایک بند مکان سے بدبو آنے کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد مکان کھولا، جہاں سے ڈاکٹر سید محمد احمد ولد سید رؤف احمد کی نعش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں مقتول کو گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا اور تفتیش سیریس کراہمز انوسٹی گیشن ونگ کے سپرد کی گئی۔
کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کی خصوصی ہدایات پر سیریس کراہمز کی خصوصی تفتیشی ، ٹیکنیکل شواہد، CCTV فوٹیج اور دیگر جدید تفتیشی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔
گرفتار ملزم عبدالوکيل نے دورانِ تفتیش قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کے محرکات اور دیگر حقائق بھی معلوم کیے جا رہے ہیں

