اسلام آباد (الفجرآن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیار خان سمیت 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعاء کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیار خان سمیت 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا

