کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
یہ شہداء کسی ایک قوم یا صوبے سے نہیں بلکہ پاکستان کے شہری تھے، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ بلوچ روایات نہتے اور بے گناہ انسانوں کے قتل کی نہیں بلکہ عزت، مہمان نوازی اور بھائی چارے کی امین ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کے اتحاد، امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ان کا کوئی تعلق بلوچ قوم سے نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
معصوم پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان کے دشمن قومیتوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گی۔ دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

