اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 31 جولائی 2026ء سے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی اس ترمیم کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 2.42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390.62 روپے سے بڑھ کر 393.04 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 1.09 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335.06 روپے سے بڑھ کر 336.15 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

