کوٹہ بحال ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی، آئیسکو انتظامیہ کی صارفین سے معذرت
اسلام آباد (الفجرآن لائن) طلب کے مطابق بجلی کا مطلوبہ کوٹہ میسر نہ ہونے کے باعث آئیسکو (IESCO) ریجن میں عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کے کوٹے میں کمی کے باعث مجبوری کے تحت ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ تاہم ترجمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ بحال ہو گا۔
فوری طور پر لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کے کوٹے میں کمی کی وجہ سے صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مخلصانہ معذرت کی ہے

