نوشکی (الفجرآن لائن) نوشکی شہر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذرہی جس کے باعث دکانیں، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بازار کے طویل بندش کے باعث گھروں میں راشن، ادویات، بچوں کے دودھ اور پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق جمعہ کے روز کرفیو کا آخری دن ہے، کل ہفتہ سے شہر میں معمولاتِ زندگی بحال ہونے کا امکان ہے۔

