ایکسپریس وے کی خستہ حال سروس روڈ کی بحالی و کشادگی کے منصوبے پر ترقیاتی کام شروع،چند ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں عوام کی سہولت کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ پر کام شروع کردیاگیاہے اور،ایکسپریس وے کی خستہ حال سروس روڈ کی بحالی و کشادگی کے منصوبے پر ترقیاتی کام شروع کیا گیا ہے ۔
جس کے لئے چند ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں رفتار، معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا علی الصبح دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے منصوبے کو ایک سال کی جگہ چند ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں رفتار، معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کی درجنوں آبادیوں کو فائدہ پہنچے گا اور ہائی وے پر ٹریفک کے دباؤ اور رش میں نمایاں کمی آئے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے آمد و رفت مزید آسان اور تیز ہو جائے گی۔
پرانی سروس روڈ کی حالت زار دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایسی خراب سروس روڈ اسلام آباد کا حصہ ہے۔ اسلام آباد کے ہر علاقے کی ترقی اور شہریوں کو معیاری سہولتیں مہیا کرنا ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی مشن کی تکمیل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر بریفنگ میں وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ منصوبہ 8.25 کلومیٹر طویل ہوگا، فیض آباد سے کورال چوک تک مکمل کیا جائے گا۔
منصوبے میں 6 رویہ سڑک (دونوں اطراف تین تین)، ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور شامل ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کو

