بولان (الفجر آن لائن) قومی شاہراہ پر بالاناڑی کے مقام پر مسلح ڈاکوں نے مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ بالاناڑی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمی مسافر کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرا میں لے کر ملزمان کی تلاش اور کارروائی شروع کر دی ہے۔

