کوئٹہ (الفجرآن لائن) تربت کے علاقے سے 2 افراد کی نعشیں ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میر آباد کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت شیر جان کے نام سے کی گئی۔
جبکہ دوسری نعش تربت کے علاقے دشت سے ملی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

