راولپنڈی (الفجرآن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گوجرخان کے علاقے میں ایک گھر میں مکھن بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 10 من سے زائد گندہ اور مضر صحت مکھن تلف کردیا اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق مکھن کے سیمپل لیب بھجوائے گئے۔
مکھن میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی ملزمان کیخلاف ملاوٹ کرنے پر تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مکھن اور دیسی گھی کی سیمپلنگ کا عمل جاری ہے ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں جاری ہیں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں

