بلاول زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی، چیخ چیخ کر تقریر کر رہے ہیں، انہیں مریم نواز کی کارکردگی کا خوف کھائے جا رہا ہے
ہمارے بڑوں کی توہین کریں اور ہم بالکل چپ رہیں ایسا نہیں ہو سکتا، مریم نواز آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کی امیدوار ہو سکتی ہیں
بلاول شارٹ ٹیمپرامنٹ کے بندے ہیں، جنہیں بات کرنے کا لحاظ نہیں،پیپلز پارٹی صلح چاہتی ہے یا جنگ، ہم دونوں کیلئے تیار ہیں
لاہور (الفجرآن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول زرداری پہلے اپنے والد اور چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بلاول بھٹو کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی، وہ چیخ چیخ کر تقریر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں مریم نواز کی کارکردگی کا خوف کھائے جا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمارے بڑوں کی توہین کی جائے اور ہم بالکل چپ بیٹھے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کی امیدوار ہو سکتی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی صلح چاہتی ہے یا جنگ، ہم دونوں کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول شارٹ ٹیمپرامنٹ کے بندے ہیں، جنہیں بات کرنے کا لحاظ نہیں۔ میثاقِ جمہوریت ہوا تھا، مگر مجھے لگتا ہے کہ اب انہوں نے خود ہی اسے اپنے پیروں تلے روند دیا ہے۔ ہمیں جواب تب دینا پڑتا ہے جب اس طرح کی بات کی جائے۔ ان کی 80 فیصد باتوں کو ہم نظر انداز کرتے ہیں اور صرف 20 فیصد کا جواب دیتے ہیں، جبکہ جہاں لائن کراس ہوتی ہے وہاں جواب دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی اپنی اپنی تاریخ ہے، پیپلز پارٹی کی بھی بہت ساری تاریخ ہے، اس لیے میں ابھی اپنا حق محفوظ رکھ رہی ہوں۔ نواب شاہ میں آپ کو اپنے گھر کی نشست کے لیے مخالف امیدوار غائب کرنا پڑے، بلدیاتی انتخابات آپ نے جس طرح چرائے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ سندھ کے وڈیروں کو چاہیے کہ وہ اندرونِ سندھ کے ہاریوں اور شہریوں کو پولیس کے تسلط سے آزاد کریں، پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ الیکشن کس کو کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں کی بات کی جا رہی ہے
، مگر پیپلز پارٹی گزشتہ 40 سال سے مہاجرین کی نشستیں جیتی ہی نہیں، اور دو تاریخ کو بھی وہ دوبارہ ہاریں گے۔ اس قسم کی منہ بنا بنا کر گفتگو اور دوسروں کی تضحیک میں دلچسپی لینے کے بجائے عوام کو مسائل میں دلچسپی ہے۔ الٹی گنتی کے دعوے پہلے بھی ایک شخص کیا کرتا تھا، آج وہ کہاں بیٹھا ہے، یہ سب کے سامنے ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اصولاً بلاول صاحب کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے ان تمام عہدوں سے استعفے لے لینے چاہئیں جنہیں وہ جعلی کہتے ہیں۔
اسی حکومت نے صدرِ مملکت کو ووٹ دے کر منتخب کیا، اسی مفاہمت کے تحت گورنر پنجاب موجود ہیں۔ اگر ہماری الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے تو پھر پہلے انہیں خود گھر جانا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ نون لیگ کے منہ پر مار دینا چاہیے اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو بھی فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، تاکہ پھر ہمیں بھی یقین ہو جائے کہ اگر یہ حکومت جعلی ہے تو اس کا مینڈیٹ بھی انہیں قبول نہیں

