کوئٹہ (الفجرآن لائن)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سی جی ایس کالونی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن میں سی جی ایس کالونی میں رہائش پذیر نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں ہسپتال منتقل کردی ۔
جس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق ملزم کو ہتھوڑے کے ساتھ وار کرکے قتل کیا گیا ہے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

