وفد نے یونین کونسل اور موضع راڑہ شم اور اندرپوڑ کو ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل سے نکال کر ڈسٹرکٹ بارکھان میں شامل کرنے کے حوالے سے گورنر جعفرخان مندوخیل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا دئے گئے ہیں۔ گورنر نے ان کے اعتراضات اور تحفظات کو بڑی توجہ اور غور سے سنا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی
کوئٹہ(الفجرآن لائن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آل پولٹیکل پارٹیز کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور ضلع موسیٰ خیل کے مقامی معززین نے ملاقات کی اور حالیہ انتظامی تبدیلیوں پر اپنے تحفظات سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا۔ وفد نے کہا کہ یونین کونسل اور موضع راڑہ شم اور اندرپوڑ کو ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل سے نکال کر ڈسٹرکٹ بارکھان میں شامل کر دئے گئے ہیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ علاقے تاریخی طور پر ان کے ضلع موسیٰ خیل کے حصے ہیں۔ آباد قبائل کے درمیان مختلف قبائلی دشمنیاں بھی ہیں جن سے خون ریزی پیدا ہو سکتی ہے۔
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے اعتراضات اور تحفظات کو بڑی توجہ اور غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تحفظات متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے تاکہ اس کا پائیدار حل نکل سکے۔ وفد میں سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان، سردار اسد الزمان شاہ غرشین، سابق صوبائی وزیر مولوی محمد سرور موسیٰ خیل، سردار دلاور خان ایسوٹ، حاجی امیر زمان، ضلع چیئرمین عالم خان، وائس چیئرمین رحمت خان، ملک عید محمد، رحمت خان شموزئی، ملک عطاء محمد چیئرمین یونین کونسل اندرپوڑ شامل تھے ۔

