![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/B2094C9C-C4ED-410B-95BC-AAF7071B50F4.jpeg)
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ مسلسل کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کیپٹلائزیشن دس ہزار ارب سے نیچے آگئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج کی گراوٹ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج سوا 35 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب 30 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 946 ارب روپے ہے۔واضح رہے کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 مئی کو 10 ہزار ارب روپے ہوئی تھی۔ مسلسل کاروبار کے منفی رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کیپٹلائزیشن 10 ہزار ارب سے نیچے آگئی۔سال 2024 کے آغاز پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 9 ہزار ارب روپے تھی۔