اسلام آباد : سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائز ری کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ 12جون کو پیش کیا جائے گا،جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس عید کے بعد ہوگا۔
بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ، نوید قمر، خالد مگسی، عامر ڈوگر، امین الحق، اعجاز جاکھرانی، طارق فضل چوہدری اور نور عالم نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کیلئے بجٹ اجلاس چار بجے منعقد ہوگا۔
یہ بھی فیصلہ ہوا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج اور کل ہوگا‘اجلاس میں ہفتہ اتوار کو چھٹی ہوگی‘پیر کو اجلاس کے بعد پھر ایک روز کا وقفہ ہوگا‘بدھ کو وزیرخزانہ بجٹ پیش کریں گے‘بجٹ پیش ہونے کے بعد اجلاس عید کے بعد ہوگا۔