![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/1682D0F2-2F7F-41BA-B910-1AF3B670DE5F.jpeg)
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 236پروازوں سے 62ہزار 500 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 6جون تک 236پروازوں کے ذریعے62ہزار 500 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حج فلائٹ آپریشن 9جون تک جاری رہے گا، مکہ کے 9انتظامی سیکٹرز میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ کا نظام مصروف عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 457نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے، تاحال 85شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 78کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مکہ اور مدینہ میں ایک ایک مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔