![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/160A93CB-664A-42A3-86CF-88D01EF9F153.jpeg)
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجٹ میں 300 فیصد سے زائد کا اضافہ تجویز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت کے ٹین بلین ٹری پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجٹ میں 300فیصد سے زائد کا اضافہ تجویز کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کیلئے بجٹ میں15ارب 62کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال گرین پاکستان پروگرام کیلئے 3ارب 90کروڑ روپے رکھے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک گرین پاکستان پروگرام پر 29ارب 56کروڑ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں۔