کوئٹہ (الفجرآن لائن) محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ میں موجود 74 مختلف کٹیگریز کی تقریباً پانچ ہزار ایسی آسامیاں ختم کردی گئی ہیں جن کا عملی کردار دورِ حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور جدید مشینری کے باعث مکمل طور پر ختم ہوچکا تھا اور مستقبل میں بھی ان آسامیوں کی ضرورت باقی نہیں رہی محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد محکمہ کے انتظامی و مالی ڈھانچے کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ایسی آسامیوں کو ختم کرنا ہے جن کا کردار جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال کے باعث ختم ہوچکا ہے ذرائع کے مطابق 74 مختلف کٹیگریز سے تعلق رکھنے والی تقریباً پانچ ہزار پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے، جبکہ مزید 1500 پوسٹوں کو ختم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
یوں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں غیر ضروری اور وقت کے ساتھ اپنی افادیت کھونے والی آسامیوں کی تعداد میں مزید کمی متوقع ہے واضح رہے کہ ختم کی جانے والی آسامیوں کا تعلق ان مختلف کٹیگریز سے ہے جن میں جدید ٹیکنالوجی اور جدید مشینری کے استعمال کے باعث انسانی کردار اور روایتی طریقہ کار کی ضرورت تقریباً یا مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی ماضی میں جن کاموں کے لیے بڑی تعداد میں افرادی قوت اور مخصوص روایتی نوعیت کی پوسٹوں کی ضرورت ہوتی تھی جدید دور میں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث ان کاموں کی نوعیت تبدیل ہوگئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ایسی آسامیوں کو برقرار رکھنا حکومت کے لیے مستقبل میں اضافی مالی بوجھ کا سبب بن سکتا تھامحکمہ کی جانب سے ختم کی جانے والی آسامیوں کے حوالے سے یہ امر بھی واضح کیا گیا ہے کہ جو ملازمین ان آسامیوں پر اپنے سروس کے تیس سال مکمل کررہے ہیں، انہیں پوری ریٹائرمنٹ مل رہی ہے اس اقدام کا مقصد ایک جانب غیر ضروری اور مستقبل میں غیر موثر ہونے والی آسامیوں کو ختم کرنا ہے تو دوسری جانب ان آسامیوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کے جائز ریٹائرمنٹ حقوق کو بھی برقرار رکھنا ہے
تقریباً پانچ ہزار غیر ضروری آسامیوں کے خاتمے سے حکومت بلوچستان کو مستقبل میں اربوں روپے کی بچت ہونے کا امکان ہے محکمہ کی جانب سے اس اقدام کو حکومتی خزانے پر طویل مدتی مالی بوجھ کم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے اگر ان ختم کی جانے والی آسامیوں کو مستقبل میں دوبارہ پر کیا جاتا تو ان پوسٹوں سے وابستہ تنخواہوں مراعات پنشن اور دیگر مالی ذمہ داریوں کے اثرات حکومت بلوچستان کے خزانے پر طویل عرصے تک برقرار رہتے اور ان کے مالی اثرات مزید تیس سال تک حکومت کے خزانے پر پڑتے اس تناظر میں ان آسامیوں کا خاتمہ صرف موجودہ مالی اخراجات میں کمی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک طویل مدتی مالی منصوبہ بندی بھی قرار دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو مستقبل میں بڑے مالی بوجھ سے نجات مل سکتی ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے باعث غیر ضروری ہوجانے والی مزید 1500 پوسٹوں کو ختم کرنے پر کام جاری ہے اگر ان آسامیوں کے خاتمے کا عمل بھی مکمل ہوجاتا ہے تو محکمہ میں ایسی پوسٹوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی جنہیں جدید دور کے تقاضوں اور محکمہ کی موجودہ ضروریات کے مطابق غیر ضروری قرار دیا گیا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ سرکاری آسامی صرف موجودہ تنخواہ کا مالی معاملہ نہیں ہوتی بلکہ اس سے مستقبل میں پنشن، مراعات اور دیگر مالی ذمہ داریاں بھی منسلک ہوتی ہیں اگر ایسی پوسٹیں جن کا عملی کردار ختم ہوچکا ہے برقرار رہیں یا مستقبل میں دوبارہ پر کی جائیں تو حکومت کو طویل مدت تک ان کے مالی اثرات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔ اس کے برعکس غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے سے مستقبل میں نئے مالی بوجھ کے اضافے کو روکا جاسکتا ہے محکمہ کے اس اقدام سے نہ صرف حکومتی اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے بلکہ دستیاب انسانی وسائل اور مالی وسائل کو ان شعبوں کی طرف منتقل کرنے کی گنجائش بھی پیدا ہوسکتی ہے جہاں موجودہ دور میں ان کی حقیقی ضرورت موجود ہے۔

