کوئٹہ (الفجرآن لائن) وندر کے علاقے کرکیڑہ چیک پوسٹ کے قریب ایل پی جی بوزر اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وندر کے علاقے میں کرکیڑہ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتار کوچ اور ایل پی جی بوزر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور محمد طارق، بوزر ڈرائیو سکنہ نوشکی، کوچ ڈرائیو دولت خان موقع پر جاں بحق
جبکہ کوچ میں سوار خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخی ہوگئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے تباہ ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو تحویل میں

