کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر گزشتہ روز چھوٹے بڑے 54حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز،ایم ای آر سی 1122کے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق 12 ستمبر کو صوبے کی مختلف شاہراہوں ژوب میں 24 حادثات میں 35افراد زخمی ہوئے
جبکہ خضدار کے علاقے میں 13 حادثات میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ وندر لسبیلہ 5 حادثات کے دوران 8 افراد، سرانان پشین میں 3 حادثات میں 4 افراد، زیارت کراس پشین میں 2 حادثات میں 6 افراد، جعفر آباد میں 2
حادثات میں 4 افراد جبکہ لسبیلہ میں حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 54 حادثات کے دوران ایک شخص ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔ جنہیں 1122 ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

