اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق اس امتحان کے لیے ملک کے 34 شہروں سمیت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مجموعی طور پر 138,158 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
اجلاس میں سوالیہ پرچوں کی سیکرسی، شفافیت اور امتحان کے بعد انہیں متعلقہ جامعات کے پاس محفوظ رکھنے کے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
صدر پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ امتحان کا عملی انعقاد متعلقہ صوبوں کی ذمہ داری ہے جبکہ اس کا ریگولیٹری فریم ورک مرتب کرنا پی ایم ڈی سی کا دائرہ کار ہے۔

