کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ’ردِ الفتنہ 3‘ کے تحت دو مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور ضلع کچھی میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فورسز نے موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے، اور صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا ہے۔

