لاہور (الفجرآن لائن)محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کے موبائل فون استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کلاس روم میں موبائل کے غیرضروری استعمال پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تدریسی عمل کے دوران موبائل فون کے استعمال سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، تاہم حقیقی سرکاری ضرورت یا ہنگامی صورتحال میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اسکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تدریسی عمل کی نگرانی انتظامی سربراہان کی جانب سے کی جائے گی۔
حکام کے مطابق بلا ضرورت موبائل فون استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ تدریس کے دوران موبائل کے استعمال کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کی جائے گی۔

