اسلام آبا(الفجرآن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک نے مرحوم اے سی فرقان محمد کا دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایاہے کہ میڈیکل بورڈ بن گیا ہے دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کریں گے
انھوں نے یہ رپورٹ جمعہ کے روز عدالت عالیہ میں پیش کی ہے۔ ایک سال قبل اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد کی پراسرار ہلاکت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا جبکہ مرحوم کے والد ایک سال سے بیٹے کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے مرحوم کے والد محمد خان مروت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل احتشام اسلم اور عدالتی حکم پر اے ڈی سی جی انعم فاطمہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک نے مرحوم اے سی فرقان محمد کا دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل بورڈ بن گیا ہے
دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کریں گے، میڈیکل بورڈ کے لیے فرانزک ایکسپرٹ نہیں ملا وہ فیڈرل میڈیکل کالج سے ہوگا، ہم نے فیڈرل میڈیکل کالج کو تین خط لکھے لیکن جواب نہیں آیا۔
اس پر عدالت نے اے ڈی سی جی کو ہدایت کی کہ آپ ان سے فون پر بات کر لیں اور فرانزک ایکسپرٹ کا مسئلہ حل کریں

