خاران (الفجرآن لائن)فتنہ الہندوستان کا ایک بار پھرعام بلوچ عوام پرحملہ،نہتے شہریوں کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش سامنے آئی ہے۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پرمسافرگاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کردیا جس سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔
فتنہ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کرمتاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اورانہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنہ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے

