کوئٹہ (الفجرآن لائن) ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسمیشن لائن کے 132 کے وی کے مین ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ٹاور تباہ ہوگیا اور متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے تخریب کاری کی غرض سے ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو براہم باران کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ٹاور تباہ ہوگیا اور ٹاور تباہ ہونے سے ڈھاڈر سمیت ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

