خاران (الفجرآن لائن) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو مبینہ طور پر کوئٹہ سے خاران آتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے اغواء کی اطلاعات ہیں۔
تاہم اس حوالے سے تاحال ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاران کی جانب سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اور سرکاری سطح پر اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہورہی ہیں ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو گزشتہ تین سال سے خاران میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔

