Funeral prayers for Major Umar Nasir Minhas Shaheed and Havildar Muhammad Adnan Khan Shaheed offered at Chaklala Garrison, Rawalpindi.
نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات، اعلی سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی
پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ہمارے شہدا کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (الفجرآن لائن)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب 14 نومبر 2026 کو جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، اعلی سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ہمارے شہدا کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ان کی بہادری، لگن اور مادرِ وطن کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

