Pakistan prepares to host the 30th ECO Council of Foreign Ministers meeting in Islamabad to strengthen regional economic cooperation.
او آئی سی اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میژرز اِن ایشیا (سیکا) کے سیکرٹری جنرلز کی شرکت بھی متوقع
اسلام آباد(الفجرآن لائن)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کا اجلاسپیرکواسلام آبادمیں ہوگا۔پاکستان کی میزبانی میں ای سی او کے وزرائے
خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس ہوگا۔اجلاس میں ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔
او آئی سی اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میژرز اِن ایشیا (سیکا) کے سیکرٹری جنرلز کی شرکت بھی متوقع ہے۔پاکستان 2026-27 کے لیے ای سی او کی صدارت کے دوران علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے فروغ پر توجہ دے گا
۔اجلاس کا اہم متوقع نتیجہ اسلام آباد اعلامیے کی منظوری ہوگا۔ای سی او کے اس اجلاس میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035(ای سی او وژن 2035)کی منظوری بھی متوقع ہے۔ای سی او وژن 2035 آئندہ دس برس کے لیے علاقائی رابطوں، اقتصادی انضمام، تجارت اور سرمایہ کاری کا لائحہ عمل فراہم کرے گا۔
پاکستان ای سی او تجارتی معاہدے (ایکوٹا)اور ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک معاہدے پر مثر عمل درآمد کے لیے بھی بات چیت کرے گا۔پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے علاقائی تجارتی اور ٹرانسپورٹ رابطوں کے مرکز کے طور پر اپنا کردار مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔مجوزہ ازبکستان، افغانستان،
پاکستان ریلوے منصوبہ وسطی ایشیا کو پاکستان کی بندرگاہوں سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ای سی او کی جانب سے لاہور کو 2027 کے لیے سیاحتی دارالحکومت نامزد کیا گیا ہے۔لاہور میں مارچ یا اپریل 2027 میں پانچ روزہ سیاحتی پروگرام منعقد کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔پاکستان ای سی او کا بانی رکن ہے، تنظیم میں ایران اور ترکیہ بھی بانی رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ای سی او کے 30ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر شریک ممالک کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔اجلاس پاکستان کے علاقائی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور سفارتی روابط کے فروغ میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔

