
اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنے سمیت دیگر معاملات کا بوجھ تھا، استعفیٰ منظوری پر بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں، بیان
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا مشکو ر ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بطور اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنے سمیت دیگر معاملات کا بوجھ تھا،میں نے اس سے قبل بھی 22 جون کو استعفیٰ دیا تھا لیکن وہ منظور نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بطور کارکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔