گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے
لاہور (الفجرآن لائن)قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے پی سی بی کے ساتھ اختلافات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔