
اے این ایف نے 720 کلوگرام چرس برآمد کر کے پنجگورسے گوادر اور پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف منشیات اسمگنگ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
کاروائی کے دوران منظم گروہ اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کاروائی۔
اے این ایف ٹیم نےانٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی، جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روکا۔
ٹیم نے ٹرک اور پراڈو گاڑی کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرامایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جبکہ دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
چرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
منشیات فروشوں کا نیٹ ورک یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا ۔
اے این ایف کی بروقت مؤثر انٹیلیجنس کاروائی اور حکمت عملی سے بین الاقوامی اسمگلنک کی کوشش کو ناکام بنایا گیا-
گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان اور منشیات سپلائرز کی گرفتاری کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔
اے این ایف کی منظم اور مستحکم کاروائیاں، منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف اپنے مینڈیٹ میں پر عزم، ایک قوم، ایک منزل، منشیات سے پاک پاکستان۔