: سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیوں کے دوران 80 سے زائد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات فضائی حملوں میں افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا جس میں 80 سے زائد خارجی مارنے جانے کی تصدیق ہوئی۔
مزید بتایا گیا کہ فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں متوقع ہے، ننگرہار میں نیا مرکز نمبر 1 اور 2 خارجی اسلام اور خارجی ابراہیم مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوست میں خارجی فتنہ الخوارج کے مولوی عباس مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ پکتیکا میں خارجی ملا رہبر اور خارجی مخلص یار کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔
