File photo
پشین: ایف سی نارتھ بلوچستان نے بروقت انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد سے دراندازی کرن والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے گروہ کو ہدف بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تقریباً سات دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، سرحد پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔ فورسز نے ان کا تعاقب کیا اور آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے مناسب مقام کا انتخاب کیا۔
کیڈٹ کالج پشین کے قریب دہشت گردوں کو گھیر کر کارروائی کی گئی۔ تقریباً چالیس منٹ تک جاری رہنے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ زخمی ہونے والے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
