سپر ایٹ مرحلے کے 10 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم، سری لنکا کو متعین کردہ ہدف تک محدود نہ رکھنے پر پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا گیا۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل تھے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4میں جگہ بناچکا ہے۔
